ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیندورمیں گائے چوری کے الزام میں نوجوان گرفتار۔ کار ضبط۔ تین ملزمین فرار

بیندورمیں گائے چوری کے الزام میں نوجوان گرفتار۔ کار ضبط۔ تین ملزمین فرار

Tue, 16 Oct 2018 13:16:11    S.O. News Service

بیندور 16؍اکتوبر(ایس او نیوز) بیندور پولیس اسٹیشن کے حدود میں شیرور کیری کٹے کے قریب گائے چور ی کیے جانے کی خبر ملنے پر بیندور پولیس کے اہلکاروں نے فوری کارروائی کی اور جائے وقوع پر پہنچ کر فہد قاضی (19سال) نامی نوجوان کو گرفتار کرلیا ۔

پولیس کے بیان کے مطابق ایک ٹویرا کار بھی ضبط کرلی گئی ہے جو گائے چرانے کے لئے استعمال کی جارہی تھی۔ اس کے علاوہ مبینہ طور پر اس واردات میں شامل تین ملزمین موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی شناخت نعیم کنڈلور،عظیم بھٹکل اور افضال بھٹکل کے طورپر کی گئی ہے۔

بیندور پولیس اسٹیشن میں اس واردات سے متعلقہ کیس درج کرلیا گیا ہے۔


Share: